لیہ(صبح پا کستان )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ کی عدالت میں طلبی اسسٹنٹ کمشنر غیر حاضر ،عدالتی احکامات پر بیلف کی اے سی آفس آمد،اے سی لیہ کی بیلف سے بدسلوکی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ کو رپورٹ،گرفتاری کے احکامات جاری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے دفتر میں اے سی لیہ کی پناہ ،معاملات سلجھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ و صدر ڈسٹرکٹ بار سے رابطہ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ عاشق چغتائی کی عدالت میں محمد نواز بنام ڈپٹی کمشنر لیہ کے عنوان سے اندراج مقدمہ کیلئے کیس زیر سماعت ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ کاشف نوازکو عدالت نے طلب کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ حاضر نہ ہورہا تھا جس پر عدالت نے ورانٹ گرفتاری جاری کئے جس پر عدالتی بیلف اسسٹنٹ کمشنر لیہ کے دفتر میں گرفتاری پہنچ گیا جس پر بیلف کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ کاشف نواز نے تلخ جملے اختیار کئے اور دفتر سے نکال دیا ،جس پر بیلف نے عدالت میں جاکرہونے والے وقوعہ کی رپورٹ جمع کروا دی جس پر دیگر بیلف کے ہمراہ گرفتاری کا حکم دے دیاگیا ،اسسٹنٹ کمشنر کاشف نواز کو اس حکم بارے قبل از وقت معلوم ہو جانے پر اپنے دفتر کو چھوڑ کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ فخرالاسلام ڈوگر کے دفتر میں جاکر پناہ لی ،جہاں سے ضلعی انتظامیہ نے معاملہ کو سلجھانے کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ و صدر ڈسٹرکٹ بار لیہ ارشد اسلم خان ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا ،متعلقہ کیس کی سماعت آج ہوگی