لیہ( صبح پا کستان ) پڑھی لکھی ماں ہی پڑھے لکھے معاشرے کی داغ بیل کے ذریعے ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں اس لیے بچیوں کو علم ہنرسے متصف کرنے کے لیے معاشرے کے تمام افراد اپنا کردار ملی جذبے سے سرشار ہوکرانجام دیں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے عالمی گرلز چائلڈ ڈے کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
تقریب کا اہتمام محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور تعلیم کے زیر اہتمام کیاگیاتھاجس کی چیف آرگنائزر ڈی او تعلیم شاہدہ پروین تھیں ۔ تقریب میں طالبات نے ٹیبلو،خاکے ،ملی نغمے ،تقاریر ،بینڈ شو کے ذریعے ملکی ترقی میں بچیوں کا کردار و اہمیت سے آگاہ کیا اور کشمیر ی معصوم بچوں پر ہونے والے ظلم کی عکاسی پر مبنی ٹیبلو پیش کیے ۔ اسی طرح طالبات حبہ خان ،خدیجہ اظہر نے گرم جوشی سے تقاریر کیں جس پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کی طرف سے رانا خالد محمود شوق نے دوہزار روپے نقد انعام دیا ۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ورلڈ چائلڈ ڈے کے ذریعے قوموں کی ترقی میں بچیوں کے کردار کو اجاگر کیا جارہا ہے ۔ کیونکہ پڑھے لکھے معاشرے کے لیے پڑھی لکھی ماں ہی موثر کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ تقریب میں گورنمنٹ گرلز ماڈل ،اسلامیہ ،چوک اعظم ہائی سکولوں اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکولوں بی بی جی والا،اور بیٹ انگڑا کی طالبات نے پرُفارم کیا جس پر ڈپٹی کمشنرنے بہتر پرفارمنس تمام سکولوں کو بالعموم جبکہ بیٹ انگڑا سکول کی طالبات اور ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی کو بلخصوص سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں پی ٹی آئی رہنما سجن خان تنگوانی ،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک ،صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،اے ڈی سی آر فیاض ندیم،پاپولیشن ویلفیئرآفیسر خواجہ محسن رسول،اے ڈی تعلیم مہر عبدالمجید،میڈیانمائندگان ،اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔