لیہ( صبح پا کستان ) عاشورہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی کے لئے 12سو پولیس اہلکار ،3سو سپیشل فورس اور سول ڈیفنس کے رضاکارسیکورٹی کی خدمات انجا م دیں گے ۔ ممکنہ ایمرجینسی حالات کے دوران پاک آرمی کی 2جبکہ رینجرزکی 1کمپنی کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ۔
ضلع میں 1934مجالس عزاء ،133جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ضلع میں نقص امن کے پیش نظر 54 علماء و ذاکرین کے داخلے جبکہ 29کی زبان بندی کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ ضلع بھرکے تمام دریائی پتن یکم سے10محرم الحرام تک آمدورفت کے لئے بندرہیں گے ایمرجینسی کی صورت میں آنے والے اشخاص کی باقاعدہ انٹری کی جائے گی ۔ یہ بات معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و فوکل پرسن محرم الحرام ضلع لیہ سیدرفاقت علی گیلانی کی زیرصدارت کمیٹی روم میں محرم انتظامات کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی ۔ ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدعلی رضا نے انتظامات بارے مشترکہ بریفنگ دی ۔ اس موقع پرائے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال،اے ڈی سی جی فیاض احمدندیم وویگر افسران بھی موجودتھے ۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں ;65;کیٹگری کے 28جلوس،162مجالس منعقدہوں گی ۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ عزاء داری کے جلوس روٹس کی صفائی ستھرائی ،روشنی کا انتظام اور گلیوں و نالیوں کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے جو جلدہی مکمل کرلیاجائےگا ۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ ریسکیو1122اور محکمہ صحت مشترکہ طورپر موبائل ہسپتال کے قیام کو یقینی بنائیں گے جبکہ ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیوزاور بی ایچ یوز24;47;7طرز پر کام کریں گے ۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ اسسٹنٹ کمشنرزاور ڈی ایس پیز تحصیل سطح پر امن کمیٹی اور جلوس و مجالس کے منتظمین کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور کنٹرول روم بھی فعال رکھیں گے ۔ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاکہ خطے کی موجودہ صور ت حال کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا ۔ تمام متعلقہ ادارے اپنی خدمات عبادت سمجھ کر اداکریں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خصوصاً عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن عامہ کے قیام کے لئے تمام معاملات کو خود مانیٹرکررہے ہیں اور ہ میں بھی اسی سلسلے میں ذمہ داری سونپی گئی ہے جس کی تکمیل کے لئے ہ میں ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ تمام معاملات کی خود نگرانی اور روزانہ کی بنیادپر رپورٹ وزیراعلی کو ارسال کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔