لیہ( صبح پا کستان )حکومت پنجاب کورونا وباءسے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اُٹھارہی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں اور ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ کوئی مقامی مریض کانہ ہونا اقداما ت کا ثمر ہے۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و فوکل پرسن انسداد کوروناوائرس سید رفاقت علی گیلانی نے کورونا وباءاقدامات کے بارے میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت لالاطاہررندھاواکے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے موقع پر کہی۔
ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءموجود تھے۔سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ کورونا عالمی وباءسے پورے صوبے کی عوام لاک ڈوان صورت حال کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے جس کے لئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائر سے بچاﺅ ،احتیاطی تدابیر ،ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈزکے قیام ،عوام کو بچاءکے لئے آگہی ،متاثرین کی مالی مددکے لئے وفاقی حکومت کے تعاون سے احسا س ریلیف کیش فراہمی کا آغاز مخیر حضرات ،غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے مستحقین میں گھر گھر راشن کی فراہمی ،دہیاڑی دارمزدوروں کی امداد کے لئے احساس ایمرجینسی کیش پروگرام کے زریعے آن لائن رجسٹریشن اور دوسرے مرحلے میں بارہ ہزار روپے فی کس فراہمی اہم سرکاری عمارات و سبزیوں منڈیوں ،شاہرات ،گلیوں میں اینٹی وائرس سپرے ایسے اقدامات کے ذریعے نقصانات کو کم سے کم کرنے اور زیادہ آگہی کے ذریعے سماجی فاصلے رکھتے ہوئے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے سلسلہ میں معاشرے کے تمام طبقات کو ایک پیج پر لے کر بھرپور آگہی جاری ہے ۔لالہ طاہررندھاوا نے کہا کہ لاک ڈوان سے متاثرہ مزدور طبقہ کے معاشی حقوق کا ہرممکن خیال رکھاجائے گااورکسی بھی پرائیوٹ ادارے کو ان کے حقوق سلب کرنے نہیں دیے جائیں گے تمام مزدوروں کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے اور شٹ ڈاون کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے جس کے لئے باہمی رابطے و قانونی طریقہ سے اقدامات اُٹھائیں گے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا کہ کوروناوائرس وباءسے ضلع بھر کی عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے انتظامی ٹیم چوبیس گھنٹے سرگرم عمل ہے اور ضلع میں کسی بھی ایمرجینسی سے نمٹنے کے لیے 70اور 30بیڈز کے دو قرنطینہ سنٹرز کام کررہے ہیں جبکہ 1ہزار کی گنجائش کے حامل قرنطینہ سنٹرکابھی ضلعی انتظامیہ نے بندوبست کیاہواہے اسی طرح وافر مقدار میں ماسک ،وینٹی لینٹرمشینوں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایاگیا ہے اور احساس ریلیف پروگرام کے تحت ضلع کے 11مراکز کے 41کاونٹرز کے ذریعے مستحقین میں 12ہزار روپے فی کس مالی امداد کی فراہمی عمل تیز ی سے جاری ہے ۔میڈیانمائندگان نے احساس پروگرام کے تحت رقوم وصولی سنٹرز پر بدنظمی ،ایک کورونا سے متاثر ہ مریض کی نشان دہی،گندم خریداری مہم کے پیرامیٹرز ،ریلیف سرگرمیوں ایسے امور کے بارے میں مختلف سوالات کیے اور تجاویز دیںجن کے سید رفاقت علی گیلانی نے جوابات دیے اور تجاویز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی