لیہ( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں بارشوں کے باعث ڈینگی سے بچاءو کے لیے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے 132اِن ڈور اور 39آوٹ ڈور ٹی میں تشکیل دئے کر ڈینگی بخار سے بچاءو آگہی و عملی اقدام شروع کردیے گئے ہیں ۔ یہ بات سی ای اوصحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے کروڑ لعل عیسن ،جھرکل او ر فتح پور میں ٹیموں کی کارکردگی کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ فوکل پرسن انسدادڈینگی محمداکرم بلوچ نے سی ای او صحت کو ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ 132اِن ڈور ٹی میں جن میں لیڈی ہیلتھ ورکربھی شامل ہیں انسداد ڈینگی کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات سے آگہی کاکام کررہی ہیں جبکہ39آوٹ ڈور ٹی میں گنجان آبادیوں میں سپرئے کرنے اور ضلع بھر میں سروے کے بعدپائے جانے والے 283جوہڑوں میں دوائی ڈالنے ،فالتوپانی کھڑا نہ رہنے اور ٹائرشاپس و گوداموں کی چیکنگ کے بعد تلفی کا کام کررہی ہیں ۔ ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹیوں و یونین کونسلوں کے تعاون سے جوہڑوں کا بندکرانے اور ڈینگی سے بچاءو کے حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگہی کے لیے اسی جذبے اور محنت سے ٹیموں کے اراکین خدمات سرانجام دیں ۔