لیہ ( صبح پا کستان )انسداد منشیات واک ،ضلعی پولیس معاشرے سے منشیات کے خاتمہ کیلئے پْرعزم، سماج دشمن عناصر کیخلاف بھر پور کاروائیوں کیساتھ ساتھ سماجی شعور کی بیداری کیلئے واک کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس معاشرے سے منشیات کے خاتمہ کیلئے پْرعزم ہے ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب سماجی شعور کی بیداری کیلئے 27 دسمبر کو انسداد منشیات واک کا انعقاد کیا جا رہا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او کی زیر قیادت 11 بجیدن واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ ٹی ڈی اے چوک سے شروع ہو کر ڈی ایچ کیو ہسپتال اختتام پذیر ہو گی