لیہ( صبح پا کستان )بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کےلئے ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمن خان کی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ میٹنگ ،ممبران کمیٹی کی طرف سے امن کو قائم رکھنے کےلئے قانون کا احترام اور پولیس کے ساتھ تعاون کی یقینی دہانی ۔
تفصیلات کے مطابق دفتر پولیس کانفرنس روم میں ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمن خان کی سر براہی میں ضلع امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما اور علماء کرام ممبران کمیٹی نے شرکت کی ،میٹنگ کے انعقاد کیا مقصد 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی;230;کے موقع پر امن کو قائم رکھنے کےلئے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے،ڈی پی او لیہ نے ممبران امن کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اجتماعات کے موقع پر عوام کے جان و مال کا تحفظ سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ، یوم شہادت حضرت علی ;230;کے حوالے سے لیہ پولیس کا سکیورٹی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے ،جس میں مجالس جلوس اور امام بارگاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں گے لیکن امن کو قائم رکھنے کےلئے آپ کا تعاون انتہائی ضروری ہے ،اس ضمن میں آپ لوگ رواداری ،اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر مثالی کردار ادا کریں ،ممبران امن کمیٹی نے رانا طاہر رحمن خان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کا مکمل احترا م کریں گے اور امن کو قائم رکھنے کےلئے لیہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ،سکیورٹی انچارج مزمل حسین بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔