لیہ (صبح پا کستان )نمبرداری نظام کو بچانے کے لیے پنجاب بھر کے نمبردار متحد ہو گئے فیصل آبا د نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے کنونشن میں رائل پام مارکی میں منعقد ہوا کنونشن میں پنجاب بھر کے نمبردار شریک ہوئےضلع لیہ سے صدر نمبردار ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرؤف گجر اور جنرل سیکرٹری مسعود احمد کی قیادت میں ضلع بھر کے نمبردار شریک ہوئے
کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب میجر رانا عبدالرحمن نمبردار نے خطاب کرتے ہوئے نمبرداری نظام کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ نمبردار علاقے میں گورنمنٹ کی نمائندگی کرتا ہے حکومت کی موجودگی نمبردار کے تھرو ہوتی ہے اور جو بھی علاقے میں مسائل ہوتے ہیں گاؤں کے اندر ہی وہ پنچائت کے ذریعے حل کرتا ہےاس طریقے سے تھانوں اور عدالتوں پر بوجھ کم ہوتا ہےاور دیگر مقررین میں تمام ضلعی صدور نے خطاب کیا اور نمبرداری نظام مزید مستحکم اور فعال کرنے اور 1976کی پالیسی کے تحت نمبرداروں کو مالکانہ حقوق اور بے زمین نمبرداروں کو زمین دینے کا مطالبہ کیا کنونشن کے اختتام پر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی