لیہ( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی ،ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ کے ہمراہ محلہ شیخانوالہ اور محلہ جہان شاہ کا دورہ ۔ نکاسی آب کے مسائل کاجائزہ ۔ میونسپل کمیٹی کے حکام کو چار دن کے اندر اندر سیور لائنیں چالو کرتے ہوئے اس مسئلہ کا مستقل حل کرنے کی ہدایت ۔ ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر پانی نکالنے کے لیے عارضی بندوبست کرنے اور مستقل بنیادوں پر لائنیں چلانے کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے لیہ سٹی سے تمام بھانہ جات کو فوری نوٹس کے ذریعے باہر منتقل کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے متعلقہ سٹاف کو سختی سے وارننگ دی کہ ہر سیکٹر میں وارڈ انچار ج و عملہ کے نام پینا فلیکس پر رابطہ نمبر اندراج کرتے ہوئے آویزاں کریں تاکہ عوام کو اُن سے رابطہ کرنے میں آسانی رہے ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے اس اقدام کو سراہا اور صفائی کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر فیاض احمدندیم ،سی او ایم سی ،سی او آئی اینڈ ایس مہر غلام سرور ،ایکسین اعجاز ملغانی،ڈی ڈی فنانس اینڈ پلاننگ عرفان انجم بھی ہمراہ تھے ۔