لیہ( صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ لیہ کی مجلس منتظمہ کا اجلاس دیگر امور سمیت 4سینئر صحافیوں کی ممبر شپ بحالی کا فیصلہ،ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ لیہ کی مجلس منتظمہ کا اجلاس صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں پریس کلب کے منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں آنے والے معزز مہمانوں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے سید رفاقت گیلانی،ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ،ایم پی اے سابق صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ و دیگر آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا،صدرڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے سینئر صحافیوں انجم صحرائی، قاضی امیر عالم،ریاض احمد روحانی،فیض اللہ بھٹی کی ممبر شپ بحال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگ صحافی ہماری آن و شان ہیں ان لوگوں نے اپنے دور صحافت میں لیہ کی عوام اور شہر کے مسائل کو اجاگر کرنے اوران کے حکام بالا سے حل کرانے کیلئے ان تھک محنت و جدوجہد کی ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی بہترین راہ کے متعین کرنے کیلئے بزرگوں کی راہنمائی ضروری ہے اس لئے ان بزرگوں کو ہاؤس میں لانے کیلئے آغاز کیا گیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے سینئر صحافی ہماری راہنمائی کریں گے،مجلس منتظمہ کے اجلاس میں نائب صدر رانا ریاض احمد،جنرل سیکرٹری محمد یامین مغل،پریس سیکرٹری رانا عابد مسعود،فنانس سیکرٖٹری احسن شہزاد باجوہ نے پریس کلب کو بہترین انداز میں چلانے کیلئے مختلف تجاویز دیں،پریس کلب کے آمد و اخراجات کو اچھے انداز میں چلانے کیلئے کسی بھی قومی بنک میں صدر،جنرل سیکرٹری،فنانس سیکرٹری کا جائنٹ اکاؤنٹ کھول کرنظام کو صاف شفاف طریقے سے چلایا جائے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پریس کلب کے ناراض صحافی دوستوں کو منانے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اتحاد و اتفاق سے پریس کلب کے نظام کر آگے کی طرف لے جایا جا سکے ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے اس موقع پر کہا کہ پریس کلب کے مفاد پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا تمام صحافیوں کو ساتھ لے کر منظم طریقے سے نظام کو آگے کی طرف لے جایا جائے گا،پریس کلب کی عمارت کو خالص عوامی ادارہ میں تبدیل کرنے کیلئے مثبت طریقے اپنائے جائیں گے،پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ضلع بھر کے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا جائے گاجس میں تمام سیاسی جماعتوں کے صدور و سیکرٹریز،سول سوسائٹی کے لوگ،لیبر یونین کے عہدیداران،ایسوسی ایشنز کے عہدیدارارن شامل کئے جائیں گے جو ضلع لیہ کی تعمیر و ترقی و مسائل پر گفتگو کرکے ان کے حل کی شفارشات تجویز کرکے ایوان اقتدار پر پہنچائیں گے،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرد لیہ کی اعزازی ممبر شب و ایسوسی ایٹس ممبر شب کا آغاز بھی کیا جارہا ہے