لیہ(صبح پا کستان )صاف پانی کی اہمیت سے آگہی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے جس کے لیے غیر سرکاری تنظیمیں دیہی علاقوں میں ٹیکنیکل بنیادوں پر معیاری نلکوں کی تنصیب کے ذریعے سرگرم عمل ہے۔یہ بات غیر سرکاری تنظیم یوتھ ایجوکیشنل فاونڈیشن کے پراجیکٹ مینجر سلیم دانش نے یونین کونسل شاہ پور ،نوشہرہ،شادوخاُن اور کوٹلہ حاجی شاہ میں نلکوں کی تنصیب کے معائنہ کے موقع پر کہی۔سلیم دانش نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صاف پانی کی فراہمی اور صاف ستھرئے ماحول کے لیے صحت وصفائی کے بارے میں آگہی کے سلسلہ میں مقامی آبادیوں میں مختلف سیشن منعقد کیے جارہے ہیں اور مستحق افراد کو مفت ہینڈ پمپ لگا کر دیے جارہے ہیں تاکہ صاف پانی تک رسائی کے ذریعے وہ آلودہ پانی کے استعمال سے پیدا شدہ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔