لیہ(صبح پا کستان)صدر میجک یونین پاکستان مشہور شعبدہ باز میجک پروفیسر ارشد علی بادی نے کہا کہ ملک میں تحریک انصاف کی حکومت بننے اور عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان سے ملک بھر کے مختلف گیمز کے کھلاڑیوں و دیگرفنکاروں کے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں خوشی کی لہر ڈوڑ گئی کہ سپورٹس میں کا ملک کے وزیر اعظم بننے سے کھلاڑیوں اور فنکاروں کے حالات بھی بدل جائیں گے انہوں نے کہا کہ شعبدہ بازی بھی ایک کھیل ہے یہ کھیل پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے میں نے اس شعبدہ بازی کے کھیل کوملک بھر کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں پیش کرکے پاکستان کا نام روشن کیا میری میجک کے آئٹیمز دیکھ دیگر ممالک جن میں دبئی شاپنگ فسٹیول ،ایران جیسے ملک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا دبئی شاپنگ فسٹیول میں دنیا بھر کے 36ممالک کے لوگوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرکے پاکستان اور اس ملک میں کام کرنے والے لوگوں کا نام روشن کیا ملک بھر کی سرکس جن میں لکی ایرانی،پاک چائنہ،جوبلی ،سپر سٹار،سپر ایشیاء و دیگر سرکس کے اداروں کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مختلف پروگرامز میں کام کر کے اپنے فن جن میں میجک پروگرامز،جمناسٹک،سینڈو،ادارکاری،کامیڈین ،جادو گری سے لوگوں کا حیرت میں مبتلا کردیا میری خدمات کے اعتراف میں مجھے قائد اعظم ایورڈ،پاک آرمی و دیگر قومی اداروں نے میری خدمات پر مجھے ایوراڈز سے نواز،ملک میں دہشت گردی کی فضا کی وجہ سے ملک بھر کی سرکس کے اداروں کو اپنے پروگرام کرنے میں دشواری اور اجازت نہ ملنے کی وجہ سے سرکس میں کام کرنے والے مختلف ملازمین کے ساتھ ساتھ سرکس میں کام کرنے والے فنکاروں اور میجک کرنے والے افراد بھی معاشی بدحالی کا شکار ہو گئے ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے فنکاروں ،کھلاڑیوں اور ایسے مختلف طبقات کیلئے ان کی خوشحالی کیلئے کھلاڑی ہونے کے ناطے پروگرام و پالیسی کا اعلان کیا جائے جس کے نافذ ہونے سے ایسے لوگ عزت کی زندگی گذار کر اپنے بچوں کی کفالت کرسکیں،انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملک میں پاک آرمی و دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی کاوش و محنت سے ملک میں دہشت گردی کا تقریباًخاتمہ ہوچکا ہے لوگوں کو تفریحی مہیا کرنے اور گھٹے ہوئے ماحول کے خاتمے کیلئے تفریحی مہیا کرنے والے ادارے جن میں سرکس کے ادارے و دیگر اداروں کو ملک میں کام کرنے کیلئے بحال کیا جائے تاکہ ان اداروں سے منسلک افراد کی معاشی حالات بہتر ہوسکیں،ان کے ساتھ اس موقع پر ان کے بیٹے شہزاد پرنس بھی ہمراہ تھے