لیہ(صبح پا کستان)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ شرخ خواندگی میں اضافہ کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کا کردار بھی قابل تحسین ہے کیونکہ بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کیے بغیر روشن و ترقی یافتہ پاکستان کاخواب پورا نہیں ہوسکتا ۔یہ بات انہوں نے ٹی ایم اے ہال میں آل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹیلنٹ مقابلہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوے کہی۔ڈی او تعلیم ذولفقار علی سہرانی،ماہر تعلیم ظفر عالم ظفری ،سید عمران شاہ ،حنیف عاطف ،نیاز گیلانی،رانا قمر احسان ، ملک محمد اسلم ، تعلیمی اداروں کے سربراہان ،میڈیا نمائندگان اور طلبہ کی بڑی موجود تھے۔سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعظم عمران خان اوروزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق تعلیم و صحت کے شعبہ پر فوکس کیے ہوئے ہیں کیونکہ صحت اور تعلیم بنیادی انسانی ضروری ضروریات ہیں جس کی وجہ ہی سے معاشرے ترقی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تبدیلی کا نعرہ لے کرآئی جس کی تکمیل کے لیے عوام پر خرچ کرنا وقت کا ناگریز تقاضا ہے ۔تقریب سے سی ای او تعلیم ثنا ء اللہ سہرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی آبیاری تعلیم سے کرنا صدقہ جاریہ ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے کہا کہ پرائیوٹ تعلیمی ادارے حکومت کے شانہ بشانہ تعلیم کی ترویج و ترقی کے لیے مصرف عمل ہیں بعدازاں معاون خصوصی اور سی ای اوتعلیم نے جماعت پنجم او ر ہشتم کے1320 پوزیشن ہولڈرز بچوں اورپرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹی ڈی اے کالونی شاہینہ فرید ملغانی میں شیلڈز ،ٹرافیاں اور کیش پرائز تقسیم کیے۔تقریب کی کمپیئرنگ میاں زاہد اور قمر الزما ن کھو کھر نے کی