لیہ(صبح پا کستان )ہیڈ ماسٹر اینڈ سینئر سٹاف ایسو سی ایشن ضلع کے عہدیداران نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ سکول ٹیچر ریاض حسین کو اس کی ناقص کارکردگی اور سکول کے تعلیمی ماحول کو خراب کرنے پر سرنڈر کیا گیا، پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ ماسٹر شرافت علی بسرا ضلع لیہ کے سینئر ترین اساتذہ و ہیڈ ماسٹر زمیں شامل ہیں جو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے اور قانون کے دائرہ کار میں سرانجام دیتے ہیں جن کی تعلیمی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں انہوں نے بحیثیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسرلیہ،ای ڈی او ایجوکیشن آفیسر بھکرمیں بہترین خدمات دینے کے بعدگذشتہ تین سالوں سے لیہ کے تاریخی سکول گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کی شبانہ روز محنت کی نتیجہ میں سکول میں تاریخی نتائج کے علاوہ والدین کا اعتماد حاصل کیا ،کوالٹی ایجوکیشن کی وجہ سے سکول کی تعداد 8سو سے بڑھتی ہوئی 13سو تک پہنچ گئی ہے سکول کے ٹیچنگ سٹاف کو ان کے تدریسی فرائض کی بجا آوری کیلئے کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہ کرنے والے ایڈمنسٹریٹر ہیں جس کی وجہ سے سکول میں بہترین تعلیمی ماحول بن چکا ہے ای ایس ٹی ٹیچر میاں ریاض حسین بچوں کی تعلیم میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں لیتا اور سکول اوقات کے دوران سگریٹ نوشی اور موبائل فون کا استعمال اور بچوں پر تشدد کرنا اور ذاتی کام لینا معمول بنایا ہوا ہے مختلف اوقات میں سکول ٹیچر میاں ریاض حسین کو ان حرکات کی وجہ سیشرافت علی بسرا پرنسپل سکول ہذا نے کئی نوٹس دیئے ،گذشتہ روز سکول ٹیچر میاں ریاض حسین کلاس روم میں بچوں کے سامنے سگریٹ نوشی کے علاوہ موبائل کے استعمال میں مصروف تھا ،سکول پرنسپل معمول کے راؤنڈ کے دوران کلاس میں گئے تو ٹیچر ریاض حسین کو ایسی حرکت کرنے پر سرنڈر کرتے ہوئے فوری سکول چھوڑ دینے کے احکامات جاری کئے جس پر ریاض حسین نے پرنسپل شرافت علی بسرا سے تلخ کلامی کے علاوہ گالم گلوچ کی ،ہم ہیڈ ماسٹر و سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ریاض حسین کے اس رویہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر سید واجدعلی شاہ ،سی ای او تعلیم شوکت علی خان شیروانی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع لیہ کے تعلیمی ماحول کو خراب کرنے والے ریاض حسین کے خلاف سخت ترین تادیبی کاروائی کرتے ہوئے اساتذہ کے وقار کا تحفظ کیا جائے تاکہ ضلع لیہ میں کوالٹی ایجوکیشن پر فوکس کرکے ضلع لیہ کو تعلیمی معیار میں پنجاب بھر میں نمبر ون پر رکھنے کا اعزاز برقرار رہے یاد رہے کہ گذشتہ تین ماہ کی تعلیمی رینکنگ میں ضلع لیہ صوبہ بھر میں دوسرے پوزیشن پر موجود ہے جس کا سارا دارومدار سکول ہیڈ ماسٹرز اور تعلیم کی بہتری کیلئے خدمات دینے والے اساتذہ و افسران کو جاتا ہے،اس موقع پر رانا سلطان محمود اختر،چوہدری ندیم نذیر،چوہدری شکیل انور،اختر حسین،رحیم بخش واندر،ملک لیاقت،غلام فاروق علوی،چوہدری علی اصغر،محمد ریاض بھٹہ،چوہدری سرورتتلا،محمد آصف خان درانی،ملک لعل محمد،اکبر اعوان،احمر محبوب شاہ،ملک سرفراز ڈلو،محمد یونس،اشفاق بھٹی،محسن علی و دیگر موجود تھے