لیہ( ) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی ہدایت پر بچوں کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے سکولوں کی بندش پر سختی سے عمل درآمدکرانے کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں معائنہ کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب چھ سکولوں پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہدہ پروین نے معائنہ کے موقع پر کہی۔تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم کی خصوصی ٹیموں نے ضلع بھر کا دورہ کیا اور حکومتی ہدایت پر بچوں کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے سکولوں کی بندش پر عمل درآمد کاجائزہ لیا جس کے دوران پاکستان ماڈل پبلک سکول اڈا حافظ آباد کوٹ سلطان اور مسلم سائنس پبلک ہائی سکول کوٹ سلطان ،اور گیریژن ہائی سکول کوٹ سلطان کھلا رکھنے پر ڈی ای او شاہدہ پروین نے پچاس ،پچاس ہزا ر روپے جرمانہ جبکہ ڈی او تعلیم احسن فرید نے پاسبان پبلک سکول لیہ سٹی ،مثالی مسلم سکول عیدگاہ لیہ اور الفلاح پبلک سکول لیہ سٹی کو خلاف ورزی کامرتکب پانے پر پچاس ،پچاس ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح الفلاح گرائمرپبلک سکول کے مین گیٹ کو تالا لگاہوا تھا اور سکول میں طلبہ موجود تھے جس پر ڈی او تعلیم نے پیف اتھارٹی کو سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی۔اسی طرح ڈی او تعلیم توکل حسین نے فتح پور اور چوک اعظم کا معائنہ کیا