لیہ( صبح پا کستان )ضلع بھر کے انٹر میڈیٹ طلبا و طالبات کے درمیان سٹنڈرڈ ٹیسٹنگ سروس اسلام آباد کے زیر اہتمام سکالر شپ ٹیسٹ کا انعقاد کے بعد کامیاب طلباء و طالبات میں سکالرشپ کی رقوم کی تقسیم کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں تقریب کا انعقاد ،17طلباء و طالبات کو نقد انعامات و تعریفی اسناد دے دی گئیں .
سٹنڈرڈ ٹیسٹنگ سروس اسلام آباد نے ضلع بھر کے طلباء وطالبات میں مقابلہ کے رحجان و این ٹی ایس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے سکالر شپ ٹیسٹ کا انعقاد دوماہ قبل کرایا جس میں ضلع بھر کے 9سو سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 17طلباء و طالبات نے 50فیصد سے زائد نمبر حاصل کرکے سکالر شپ کیلئے کامیاب قرار دیئے گئے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں کامیاب طلباء و طالبات کے ناموں کے اعلان کے ساتھ ان کو سکالر شپ کی رقم 10ہزار نقد دیئے گئے سکالر شپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ مہر حفیظ اللہ تھند نے کہا کہ ایس ٹی ایس آئی نے ضلع لیہ کے طلباء و طالبات میں مقابلہ کے امتحان کیلئے تربیتی تیاری و ٹیسٹ لینے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس کے دوررس نتاءج برآمد ہونگے اس ٹیسٹ کی وجہ سے بچوں و بچیوں کو این ٹی ایس،ای کیٹ،ایم کیٹ و دیگر مقابلوں کے امتحان میں تیاریوں میں مدد ملنے کے علاوہ طریقہ کار کے بارے میں آگاہی ملے گی یہ تربیتی ٹیسٹ ہے اس میں ضلع بھر کے طلباء و طالبات کی شمولیت کو یقینی بنانا اساتذہ و والدین کی ذمہ داری ہے، تقریب کے مہمان خصو صی سینئر صحافی انجم صحرائی نے کہا کہ ایسے امتحانوں سے طلباء میں آگے بڑھنے کا رجحان پیدا ہوتا ہے یہ عاصم حفیظ تھند کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ آج طلبا و طالبات اپنا سکالر شپ لینے کیلئے یہاں موجود ہیں ،تقریب سے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالر حمن فریدی ،محسن عدیل چوہدری،فیڈریشن آف سکولز کے ضلعی صدر مہر محمد شفیق تھند،منیر حسین ،جمشید اقبال،پروفیسر اجمل،اے ای او وسیم عالم ،مہر محمد رمضان تھند و دیگر نے بھی خطاب کیا،کامیاب طلبا ء و طالبات جن میں میاں مغیث اعجاز،محمد وقاص،محمد احسن،علیزہ زینب،رمشہ کنول،ضیاء الرحمن،عمر طاہر،آمنہ ممتاز،محمد وقاص راشد،عقیدت،آمنہ ،سعدیہ گل،محمد ریحان،ماہم جاوید،محمد شہرام،بسمہ مجاہد نے نقد 10ہزار کی سکالرشپ و تعریفی اسناد دی گئیں ۔