لیہ(صبح پا کستان )تھانہ سٹی لیہ کی کاروائی سٹریٹ کرائم و ڈکیتی میں ملوث گروہ کے 4افراد گرفتاراسلحہ ،موٹر سائیکل،موبائل ونقدی برآمد،مقدمات درج،تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم وروڈز پر اسلحہ کے زور پر موبائل فون و نقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 4ارکان محمد عمران،محمد اکرم،محمد آصف،ثناء اللہ کو گرفتار کرکے ایک لاکھ چوبیس ہزار مالیت کی 125ہنڈا موٹر سائیکل،2پسٹل وگولیاں،4عدد قیمتی موبائل فون اور 32ہزار روپے نقد برآمد کرکے زیر دفعہ13/20/65،392،411ت پ مقدمہ درج کرکے مزید ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لیہ انسپکٹر ریحان ذکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی لیہ کے ایریا میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے پولیس اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے لیہ پولیس منشیات فروشوں،جواء کے اڈوں اور روڈ و سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے منظم لائحہ عمل اختیار کرچکی جرائم پیشہ افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال کر لیہ کو زیرو کرائم کا علاقہ بنا دیا جائے گا،انہوں نے لیہ کے شہریوں کو جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس سے تعاون کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ پر امن اور صاف ستھرا معاشرہ کی تشکیل کیلئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہر طبقہ کو پولیس کے ساتھ ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی پی او لیہ زاہد نواز مروت کے ویژن کے مطابق تھانے میں آنے والے شہریوں کو عزت و احترام دی جا رہی ہے تاکہ پولیس کے اچھے رویہ کی وجہ سے عوام اور پولیس کے فاصلے ختم ہوکر پر امن معاشرہ کی تشکیل نو کی جا سکے۔