لیہ( صبح پا کستان)پسند کی شادی کرنے والی عالیہ رانی کے سوتیلے بھائی طاقتور بااثر، قبضہ گروپ کے ساتھ مل کر زمین ہتھیانے کیلئے زندگی اجیرن کر دی ،جان سے مارنے کی دھمکیاں،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب سے تحفظ کا مطالبہ،لیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 268ٹی ڈی اے پیراں والا کے رہائشی خاتون عالیہ رانی اپنے خاوند محمد عابد سجاد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی آزاد مرضی اور پسند کے ساتھ محمد عابد سجاد کے ساتھ شادی کی تھی جس کی وجہ سے میرے سوتیلے بھائیوں محمد لیاقت،محمد یونس،یوسف علی نے میری زندگی اجیرن کردی میرے سوتیلے بھائیوں نے قبضہ گروپ کے سرغنہ پی ٹی آئی کے عہدیدار یونین کونسل 306ٹی ڈی اے کے وائس چیئرمین ذوالفقاربھٹی کے ساتھ مل کر وراثتی جائیداد سے محروم کرنا چاہتے ہیں اور ہماری زمین کو اونے پونے داموں خرید کرکے قبضہ کرنا چاہتے ہیں زمین نہ بیچنے پر مجھے اور میرے خاوند محمد عابد سجاد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے ڈر اور خوف کی وجہ سے ہم اپنے گھر میں نہیں جاسکتے، ہم چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلی ٰ پنجاب ،ڈی پی او لیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ظالم لوگوں کے ظلم سے ہمیں بچایا جائے ہمیں تحفظ دیا جائے تاکہ ہم اپنے گھر اور علاقہ میں زندگی گذار سکیں اور اپنی وراثتی زمیں پر گذر بسر کیلئے آباد کرسکیں۔