لیہ ۔{ صبح پا کستان} سوشل میڈیا پر منفی پرا پیگنڈہ کرنے پر پرنسپل لیہ کالج نے دو پرو فیسرز کے خلاف تھانہ پو لیس سٹی میں ایف آئی آر درج کرا دی پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی
، تفصیل کے مطا بق لیہ پو لیس کو گورٹمنٹ گریجو یٹ لیہ کے پرنسپل پرو فیسر ڈاکٹر مزمل حسین کی طرف سے دی گئی پروفیسر منور عباس ، اور ایسو سی ایٹ پرو فیسر مظہر حسین گشگوری کے خلاف ایک تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست دہندہ لیہ کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے کا پرنسپل اور گریڈ 20 کا پرو فیسر ہے ، درخواست گزار کو ناظم تعلیمات کالج ڈیرہ غازیخان نے پروفیسر منور عباس ، ساجد گورمانی اور پروفیسر مظہر حسین گشگوری کے خلاف عوامی شکایات پر انکواءری آ فیسر مقرر کیا ہوا ہے جس کی بنیاد پر یہ لوگ سوشل میڈیا اورسو ساءیٹی میں میری شہرت خراب کر رہے ہیں اور مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں ، قانوں اور ضابطے کے مطا بق ان دونوں کے خلاف مقد مہ درج کیا جا ءے ،تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے ۔