لیہ( صبح پا کستان)سمارٹ لاک ڈاون انتظامیہ کے لئے درد سر بن گیا تاجر برادری سراپا احتجاج ۔لیہ سمیت ضلع کے اکثر مقامات پر تاجروں کا احتجاج
لیہ میں تاجر برادری کا چوبارہ روڈ بند کر کے احتجاج حکومتی فیصلے کے خلاف دھرنا دیے دیا ضلع کے دوسرے شہروں کروڑ چوک اعظم فتح پور میں بھی دکانیں کھلی اور کچھ جگہ بند رہیں /پولیس کی بھاری نفری طلب احتجاج ختم کروانے کی کوشش ناکام مظاہرین کی شدید نعرے بازی زبردستی دکانیں کھول لیں امام بارگاہ حسینیہ میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی صدر کے ساتھ مزاکرات . مذاکرات میں ضلعی صدر واحد بخش باروی شیخ مطیع اللہ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ تاجر نمائندوں مظفر اقبال دھول اور کمال الدین کے ساتھ بھی مذاکرات ضلعی صدر واحد بخش باروی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بلاوجہ لاک ڈآون کرکے تاجروں کا معاشی قتل کرنے کی کوشش کی ہے جوکہ سراسر ناقابل قبول ہے.انہ وں نے تاجر برادری سے کہا کہ وہ اپنا کاروبارایس او پیز کے ساتھ جاری رکھیں
انجمن تاجران کروڑکے سابق صدر طارق محمود پہاڑ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام حالات کو پس پشت ڈالتے ہوئے 9 روزہ لاک ڈآون کا فیصلہ غلط اور تاجر دشمن سوچ کا عکاس ہے جو کسی صورت تسلیم نہیں ہے،طارق محمود پہاڑ کا کہنا تھا کہ عید کی شاپنگ آخری دنوں،میں ہوتی ہے جس کے لئے دوکانداروں نے کروڑں روپے کا سامان سٹاک کررکھا ہوتا ہے اور اس کا لین دین بھی ہوتا ہے اب لاک ڈاون سے نہ صرف ان کے لاکھوں ڈوب جائیں گے بلکہ اسٹاک بھی پرانا ہوجائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت یہ فیصلہ واپس لے حکومت نے لاک ڈائون کے فیصلہ کو واپس لے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 9 دن کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ،تاجروں کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے مترادف ہےہم لاک ڈاؤن کے فیصلہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں تاجر عید کے موقع پر لاک ڈائون ک فیصلہ قبول نہیں کرتے