لیہ( صبح پا کستان )سسرکو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے داماد کے ساتھ تھانہ پیر جگی پولیس ساتھ مل گئی، 25روز گزرنے کے باوجود تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا، متاثرین کی پریس کلب میں دہائی، انصاف کامطالبہ کر دیا۔ لدھانہ کے نواحی چک 164ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد اقبال موچی ، محمدصدیق موچی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 5ستمبر کو میرے سابقہ داماد شہزاد نے لدھانہ گھر جاتے ہوئے مجھے گولیاں مار دیں جس سے میں شدید زخمی ہو گیا جس کا تھانہ پیرجگی میں مقدمہ بھی درج ہے مگر 25روز گزرنے کے باوجود تاحال ملزم شہزاد کو نہ تو گرفتار کیا جاسکا ہے اور نہ ہی کو ئی کارروائی ہو ئی ہے، انہوںنے کہا کہ ملزم ا ب ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے جس کے ساتھ تھانہ پیر جگی پولیس کا اے ایس آئی محمد اقبال ملزمان کے ساتھ ملا ہو اہے اور ہمیں انصاف فراہم نہیں کر رہا ، انہوںنے کہاکہ اب ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، محمد صدیق نے بتایا کہ وجہ تنازعہ یہ ہے کہ میری بیٹی کی شادی ملزم شہزاد کے ساتھ ہوئی جس کو بعد میں طلاق دے دی گئی ، ہم نے نان نفقہ کے لئے عدالت میں کیس کر رکھا تھا جس پر بعدازاں علاقہ کی شخصیا ت نے صلح کرائی تو ہم نے کیس واپس لے لیا مگر جب ہم عدالت سے صلح کر کے واپس آرہے تھے تو ملزم نے لدھانہ پہنچتے ہی مجھ پر فائرنگ کر دی جس سے میں شدید زخمی ہو گیا، متاثرین نے آئی جی پنجاب، آرپی او ڈی جی خان ، ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ سے انصاف کامطالبہ کیا ہے۔