لیہ [صبح پا کستان ] سر کاری ہا سپٹلز کو آءوٹ آف سورسنگ پا لیسی کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے با ہر محکمہ صحت کے ملازمین کا زبر دست احتجاج ۔
تفصیل کے مطابق احتجاج میں شا مل ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب کے تمام بنیادی مراکز صحت کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلہ سے تمام کنٹریکٹ ملازمین جن کی سروس 10 سے 15 سال ہو چکی ہے۔ تقریباً 50000 ملازمین کو نوکری سے فارغ ہو جائیں گے۔ جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس سپورٹنگ سٹاف اور سیکورٹی گارڈز شامل ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ آؤٹ سورس کیے جانے والے مراکز کو وہاں کام کرنے والا ڈاکٹر یا اور کوئی ڈاکٹر لے سکا گا، آؤٹ سورس کے عمل میں این جی اوز بھی حصہ لے سکتی ہیں ۔حکومت پنجاب کی اس ملازم کش پالیسی جسے آوٹ سورسنگ کا نام دیا جا رہا ہےکے خلاف آج 15 مارچ کو پرامن احتجاج کے پہلے مرحلے میں احتجاجی ریلی کی کال دی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سا منے ہو نے والے احتجاج میں تمام شعبوں کے ملازمین نے شرکت کی ۔