لیہ {صبح پا کستان} جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح لیہ میں بھی سرائیکی ثقافتی اجرک ڈے جوش و خروش سے منایا گیا ۔ اس موقع پر شہرمیں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے ایک دوسرے کو سرائیکی اجرک کے تحاءف تقسیم کئے ۔
سراءیکی اجرک ڈے کی مرکزی ثقافتی تقریب سراءیکی قومی موو منٹ کے زیر اہتمام منعقد ہو ءی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ءے پرو فیسر سید آ غا حسین اور دیگر مقررین نے نے خطاب کرتے ہو ءے کہا کہ سرائیکی اجرک ڈے سراءیکی ثقافت کادن ہے اور سراءیکی اجرک کا نیلا رنگ صوفیا کی سر زمین پرپیار امن اور محبت کا پیغام ہے تقریب میں ملک ریاض حسین سامٹیہ ،مہر سیف اللہ سمرا ، بابر خان کھتران ، وقاص عالم جھنڈیر ،پروفیسر سبطین سرگانی ، طارق محمود جگنو خان ، خالد خان مرانی ، محمد مصعب قریشی ، ڈاکٹر تصور بھٹی ، ڈاکٹر حمید الفت ملغانی ، قاضی احسان ایڈوو کیٹ ، مہر مسرور سمراایڈووکیٹ ، چو ہدری فرید اللہ ،مہر اسسحاق لوہانچ ۔شیخ بدر منیر سہیل امین ملغانی ، رانا امتیاز ، نسیم اقبال ، عبد القدوس ساجد ، خورشید احمد ملغانی ، اکبر گرمانی اور سہیل احمد کھو کھر سمیت میڈیا نما ئند گان اوردیگر شرکاء نے شرکت کی