لیہ۔(صبح پا کستان )عالمی یوم برائے انسداد بدعنوانی ڈے کے موقع پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وسیم اکبر لغاری کی بڑی کارروائی ۔ 4کروڑ روپے کی 172 کنال سرکاری اراضی وا گزار کروا لی گئی ۔سرکاری زمین پر قابضین کے خلاف بلاا امتیاز اور بلا تخصیص کارروائی جاری رہے گی، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وسیم اکبر لغاری۔تفصیل کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وسیم اکبر لغاری نے بتایا کہ سرکاری رقبے پلاٹس املاک و گذار کرانے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم جس میں ملک قدیر حسین جکھڑ مہر فیاض حسین ارشد گٹ نے 172 کنال سرکاری اراضی جس کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے واقع چک نمبر 423،163،170 ٹی ڈی اے میں قابضین سے واگزار کروا کے محکمہ مال کے حوالے کر دی گئی ہے سرکاری رقبہ ناجائز طور پر قبضہ میں رکھنے پر 1 کروڑ روپے تاوان عائد کیا گیا ہے جس کی وصولی ریونیو جوڈیشل ایکٹ کے تحت کی جائے گی۔ وسیم اکبر لغاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرکاری رقبے پلاٹس املاک و گذار کرانے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں سرکاری زمین پر قابضین کے خلاف بلاا امتیاز اور بلا تخصیص کارروائی جاری رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وا گذار کرائی گئی 172 کنال سرکاری اراضی سابق ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کے زیر قبضہ تھی