لیہ( صبح پا کستان )جماعت اسلامی لیہ اراکین کا خصوصی اجتماع ۔ امیر لیہ شہر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے کہا کہ مقامی سیاستدانوں کی غفلت اور نا اہلی نے پورے شہر کو فلتھ ڈپو میں تبدیل کر دیا ہے ۔ شہر میں بچھائی جانے والی 35 سالہ بوسیدہ سےورج ناکارہ ہوچکی ہے ۔ محلہ شیخوں والہ،جہان شاہ،عید گاہ،اےمپلائز کالونی ،صدر بازار نکاسی آب بلاک ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں لیہ شہر کے لئے منظور کی جانے والی 30کروڑ مالیت کی سیوریج سکیم بحال کی جائے اور اسکے فنڈز فوراََ جاری کیے جائےں ۔
مرکزی رہنماکسان بورڈ چودھری انور نے کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹوں کے ریٹس میں 200 سے 300 فیصد اضافہ نے عام آدمی سے صحت کی بنیادی سہولت بھی چھین لی ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ نے تبدیلی سرکار کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان لگادیے ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ہی انڈور اور آوٹ ڈور مریضوں کے لئے اہم ادویات کی فراہمی بند ہے جس سے متوسط طبقہ کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی حکومت مکمل ناکام ثابت ہوچکی ہے ۔