لیہ( صبح پا کستان )جدید ٹیکنالوجی علم وہنر سے بہرہ مند نوجوان نسل کی بدولت ہی ملکی ترقی ممکن ہے جس کے لیے اساتذہ کرام کا کردار ناگریز اہمیت کا حامل ہے اور مکمل پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے نوجوان نسل کو علمی روشنی سے متصف کرنے والے اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ یہ بات گورنمنٹ ایلیمنڑی سکول بستی شادوخان کے سینئرٹیچر ملک غلام شبیر سامٹیہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ۔ تقریب میں چیئرمین یوسی سبطین خان گشکوری ،اے ای او چوہدری عبدالرزاق ،ہیڈماسٹر قاسم خان گورمانی ،اساتذہ کرام ،معززین علاقہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ تقریب میں ملک غلام شبیر سامٹیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تمام ملازمت کے دورانیہ میں استعداد سے بڑھ کر تعلیمی ذمہ داریاں سرانجام دیں جس کے نتیجہ میں آج اُن کی تعلیمی کارکردگی سے مستفیدہونے والے طالب علم اعلی عہدوں پر فائز ہوکرملکی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ بعدازاں ملک غلام شبیر کو تحاءف دیے گئے اور نیک تمناءو ں کے ساتھ رخصت کیاگیا ۔