لیہ( صبح پا کستان ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ،مسائل کے فوری حل ،اداروں کو عوام دوست بنانے کے ویژن کی تکمیل کے لیے پنجاب بھر میں کھلی کچہریوں کے ذریعے مسائل کی معلومات اور ان کے حل کو یقینی بنایاجارہا ہے ۔ یہ بات ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان ڈویژن عمران احمرنے ڈی پی او کمپلیکس میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید موجود تھے ۔ آر پی اونے فرداًفرداً تمام درخواست گزاروں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ بعض درخواستوں پر فوری کارروائی کے لیے ڈی پی او کوخود سماعت کرنے کی ہدایت کی ۔ بعدازاں عمران احمر نے ذراءع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریاں براہ راست مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے بہترین فورم کا درجہ رکھتی ہیں اِن کی کامیابی اسی صورت ممکن ہے کہ پولیس افسران درخواستوں پردی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوری اقدامات عمل میں لائیں جس کے لیے منظم میکزیم کے تحت کام کرتے ہوئے بہتر نتاءج حاصل کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈویژن بھر میں مرحلہ وار کھلی کچہریاں منعقدکرتے ہوئے شہریوں کو درپیش پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے ۔