لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں پر 27روز سے مسلط کرفیو،ظلم وبربریت پر مبنی سلوک اور اقلیتوں سے غیر انسانی طرز عمل سے 72برس بعد یہ ثابت کردیا ہے کہ قائد اعظم محمدعلی جناح کادو قومی نظریہ ماضی کی طرح آج بھی زندہ حقیقت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ذراءع ابلاغ کو بین کرکے بھارتی حکومت تاریخ کا بدترین ظلم کررہی ہے اس ظلم کے خلاف عالمی ضمیر کو اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم کے بچے وبڑے اپنے اپنے مقام پر کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی مدد جاری رکھیں کیونکہ آج کی جدید دنیا میں اقتصادی میدان میں ترقی یافتہ قو میں ہی اپنا وجود منوا سکتی ہیں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے نتیجہ نکلے یا نہ نکلے اور کوئی ساتھ دے یا نہ دے مگر نا انصافی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونا چاہیے جیسے کربلا میں نواسہ رسول حضرات امام حسین نے یزیدی قوت کے سامنے سینہ سپر ہوکرکیاتھا اور آج چودہ سو برس ہوئے تاریخ گواہ ہے کہ یزید کو عبرت ناک شکست ہوئی اور حضرت امام حسین کامیاب و کامران ہوے آج کے ابلاغ عامہ کے پھیلاءو کے زمانے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کرچکا ہے اس لیے کشمیر کاز ہو کسی اور ظلم کے خلا ف آواز بلند کرنے کے لیے شہریوں میں شعور اجاگر کرنا میڈیا کا ناقابل فراموش کردار ہے ۔ یہ بات انہوں نے مقامی روزنامہ سنگ بے آب کے زیر اہتمام ‘‘کشمیرپکار رہا ہے ‘‘کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے اپنے صدارتی خطا ب میں کہی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار شہاب الدین سیہڑ نے کہا ہے تاریخ شاہد ہے کہ انسانوں کو ظلم و جبر ،دھونس کے ذریعے فتح کرنے کا خواب دیکھنے والے تاریخ کے اوراق میں حرف غلط کی طرح مٹا دیے گئے اور بھارتی ہندو اپنی اکثریت ،ظلم و فسطائیت کے ذریعے معصوم کشمیریوں کو یرغما ل بنا کر نہیں رکھ سکتا اور عمران خان کی حکومت نے کشمیر کے نظر انداز شدہ ایشو کو ایک مرتبہ پھر زندہ کردیا ہے جو کشمیرکی آزادی تک جدوجہدکے ساتھ جاری رہے گا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین ،پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے کہا کہ مودی سرکار کو بھارتی آئین سے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی جو شہہ ملی ہے وہ مسئلہ کشمیر کو ان کی اپنی ہی غلطی سے بین الاقوامی طور پر اجاگر کردیا ہے اور کشمیر کی آزاد ی تک دنیا بھر کے مسلمان چین سے نہیں بیٹھے گے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر ی عوام اپنی آزاد ریاست میں سکھ کا سانس لیں گے جو یقینا پاکستانی عوام کی کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بعد دنیا کی توجہ کامیابی سے مبذول کرانے پر منتج ہوگی ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کو سید عثمان شاہ نے یادگاری تلواریں دیں جبکہ ڈپٹی کمشنر و ایم پی اے نے محمداشرف چشتی،گل محمدزکریا،حافظ جمیل احمد،قاری محمدرمضان ،رانا سلطان محمود ،پروفیسر مزمل حسین ،حامد خان ،زاہد سرفراز،سلماں راں ،عنایت اللہ کاشف ،چوہدری محمداصغر کو یادگاری تلواریں دیں ۔ سیمینار میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔