لیہ (صبح پا کستان ) حکومت کی ملازمین کے ساتھ روارکھی گئی معاشی ناانصافیوں اور وعدہ خلافیوں کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیرمین محمد اسلم خان ،مرکزی صدر باچا خان،مرکزی جنرل سیکرٹری وصوبائی صدر پنجاب صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری اور جنرل سیکرٹری فخرالرحمن اظہر کی اپیل پرملک بھر کے دیگر اضلاع کی طرح لیہ میں بھی مکمل قلم چھوڑ ہرتال رہی اور دفاتر کو تالے پڑے رہے دور دراز سے آنے والے سائلان کو شدید دشواری کا سامنا رہااس دوران سائلان حکمرانوں کو کوستے رہے اور ملازمین کا مہنگائی کے خلاف احتجاج حق بجانب قرار دیا۔ایکشن کمیٹی ایپکا ضلع لیہ کے ممبران نے ضلعی چیرمین ایکشن کمیٹی ایپکا ضلع لیہ مخدوم فلک شیر قریشی اور وایس چیرمین ایکشن کمیٹی ضلع لیہ مہر محمد شرلف سمرا کی قیادت جملہ دفاتر کا راونڈ لگایا اور ملازمین کی طرف سے مکمل ہڑتال پر اطمنان کا اظہار کیا۔ ۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے لگایا گیا جس میں ملازمین گریڈ ایک تا سولہ نے بھرپور شرکت کی۔احتجاجی کیمپ میں حکومت کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے گونجتے رہے۔جس میں مر بھوکے ہائے۔ہائے۔ روٹی مہنگی ۔ہائے ہائے کے نعرے شامل تھے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صد ر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع لیہ رانا محمد افضل نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ مسلسل ناانصافی روا رکھے جانے پراور موجودہ حکومت موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے جان نثاران آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی مرکزی چیرمین محمد اسلم خان ،مرکزی صدر باچا خان، صوبائی صدر پنجاب صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری اور جنرل سیکرٹری فخرالرحمن اظہر کی ہدایت اپنے حقوق کے حصول کے لئے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے اور ملازمین اس بار اب نہیں تو کبھی نہیں کا تہہ کرکے نکلیں ہیں اگر میاں بردران نے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اصافہ نہ کیاتو پھر دمادم مست قلندر ہوگااپنھوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور نہ کیا تو قیادت کے حکم پر جیل بھرو تحریک شروع کی جا سکتی ہیضلعی صدر نے پنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور محکمہ صحت کے ملازمین کو بے روز گار کرنے کی پالیسی کی وشگاف الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ظالمانہقرار دیتے ہوئے فی الفورواملازمین دشمن پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں ایپکا کے احتجاجی کیمپ سے ضلعی جنرل سیکرٹری آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لیہ محبوب حسین ساجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی قیادت کی طرف سے دیا گیا چارٹر آف ڈیمانڈ فی الفور منظور کر کے مراعات کانو ٹیفیکشن جاری کرے اور پنجاب کے ملازمین کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے دیگر صوبوں کے مطابق ملازمین کے لیے مراعات کا اعلان کیا جائے بصورت دیگریہ احتجاج مسلسل جاری رہے گااور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں قیادت کے حکم پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا گھراؤں کیا جائے گا ۔اور پھر ملازمین اپنے مطالبات کے منوانے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیئے اقدامات کریں اور ملازمین و غریب عوام جوکہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں کے لئے ریلف کا اعلان کرتے ہوئے عوام دوست بجٹ لائیں ورنہ آئندہ الیکشن میں حکمرانوں کاحال بھی سابقہ حکمرانوں مختلف نہ ہوگا۔اس کے علاوہ ایپکا ضلع لیہ کے احتجاجی کیمپ سے ضلعی سنیئر نائب سید غلام علی شاہ، سنیئر نائب صدر اول سید نادر حسین بخاری، سنئر نائب صدر دوئم چوہدری محمود گجر، نائب صدر اول مہر نوید گل لوہانچ، نائب صدر دوئم ملک شعیب جیلانی دھول، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قاضی محمد آصف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محبوب حسین ثاقب، فنانس سیکرٹری چوہدری فرقان خورشید گجر ، سیکرٹری اطلاعاتملک شاہ نواز کھر، آفس سیکرٹری قاضی محمد عدنان ضیاء، صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ہائی وے یونٹ لیہ مشتاق احمد انصاری، صدر انہار یونٹ لیہ ملک محمد اصغر جونی، صدر ڈی۔سی آفس یونٹ لیہ چوہدری محمد رشید، صدر ایجوکیشن یونٹ لیہ،ملک الہی بخش جوتہ، جنرل سیکرٹری شیخ محمد صابر مصطفی،صدر مونسپل کمیٹی لیہ نعیم اللہ خان کھتران اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خطاب میں حکومت کی ملامین و غریب کش پالسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ اُنھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمران سرمایہ داروں کے ساتھ مل کر متوسط طبقے سے باعزت روٹی چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں بالادست طبقے کی اس سازش کو ناکام بنانے کے لیئے ہمیں متحد ہونا ہوگ