لیہ {صبح پا کستان }کرونا واءرس کے خدشہ کے سبب دکان بند نہ کرنے اور ڈولفن پو لیس پارٹی سے اسلحہ چھیننے اور تشدد کرنے کے الزامات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر نیاز مغل کی مدعیت میں تھانہ پولیس سٹی نے صدر بازار کے معروف تاجر رمضان جانی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے محمد عارف عرف سیکریٹری اور اس کے دو بیٹوں حس اور زین کو رات گءے گھروں میں داخل ہو کر گرفتار کر لیا ،
مقامی عدالت نے گرفتار شدگان کی ضمانت اور دیگر نامزد ملزمان کی ضمانت از گرفتاری منظور کر لی ۔مقد می کے مطا بق گورٹمنٹ ہدایات کے تحت کرونا واءرس خدشہ کے سبب دکانیں بند رکھنے کے احکامات جاری ہو ءے ہو ءے ہیں جب کہ صدر بازار وزٹ کے دوران محمد مضان جانی نے اپنی دکان کھول رکھی تھی جسے بند کرنے کے لءے کہا گیا تو وہ مشتعل ہو گیا اور اس مو قع پر دیگر دکانداران نے مل کر پو لیس پارٹی پر حملہ کر دیا ملزمان نے ڈولفن اہلکاروں سے راءفلیں چھین لیں اور سر کاری اہلکار کے کپڑے پھاڑ دءے ۔
علاوہ ازیں سابق ایم پی اے چو ہدری اصضر علی گجر رہنما جماعت اسلامی ، میاں تنویر احمد امیر جماعت اسلامی لیہ شہر نے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہو ءے تاجروں کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ انجمن تاجران کے واحد بخش باری اور خلیل انصاری نے پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ءے پو لیس کی طرف سے تاجروں کے گحروں میں داخل ہو کر انہیں گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہو ءے ڈی پی او سے پولیس اختیارات نا جاءز طور پر استعما کر نے والے اہلکاروں کے خلاف کارواءی عمل میں لا نے مطا لبہ کیا ہے ، تاجر رہنماءوں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطا لبات تسلیم نہ کءے گءے تو تاجر برادری اپنے مطا لبات کے حق میں بھر پور احتجاج کرے گی ۔۔