لیہ(صبح پا کستان)حضرت مولانا مفتی امام بخش کے 17ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب اختتام پذیر تقریب کی صدارت سجادہ نشین مفتی احمد رضا اعظمی نے کی۔ مفتی امام بخش کے شاگرد،علماء کرام ، طلباء اور مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز ظہر کے بعد مزار کو غسل دیا گیا اور قرآن خوانی ہوئی بعد نماز ظہر محفل نعت اور مزار پر چادر پوشی کی گئی اور ملک بھر سے آئے علماء نے خطاب کیا ،اس موقع پر مفتی امام بخش کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے فرزند ارجمند مفتی احمد رضا اعظمی نے کہا کہ میرے والد محترم سچے عاشق رسول ﷺ تھے انکی تمام زندگی ان پاک ہستیوں کے پیغام کی ترویج میں بسر ہوئی۔انھوں نے کہا کہ مفتی امام بخش نے جو دینی درسگاہ بنائی تھی آج اس درس گا ہ کے فارغ التحصیل ملک کے طول وعرض میں دینی خدمات دے رہے ہیں یہ ان کیلئے صدقہ جاریہ ہےو ہ ہمیشہ سے اس بات کا یقین کامل رکھتے تھے کہ دین متین اسلام سلامتی اور خیر کا دین ہے، جو لوگوں کیلئے بھلائی کا درس دیتا ہے ،معروف عالم دین مولانا حسین احمد مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے تعلیمات نبی کریمؐ پر عمل پیرا ہوا جانے میں ہے اس کیلئے صحابہ کرام کی زندگی اور بزرگان دین ،ولی اللہ کی زندگی کو اپنانا ہوگا آج پوری دنیا میں مسلمان پستی اور مصیبت میں مبتلا ہیں یہ صرف اس لئے ہے کہ ہم نے اللہ اور اس کے رسول کے احکامات چھوڑ کر غیر کی تابیداری میںلگ گئے ہیں قرآن پاک میں واضع ہے کہ یہود ونصارا تمہارے دوست نہیں ہیں آج ہم سب ان کی تابیداری میں غرق ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمان آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر طاغوتی قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور کشمیر، فلسطین سمیت دنیا بھر میں جہاں کہیں مظلوم طبقات ہیں ان کا بھرپور ساتھ دیں