لیہ ( صبح پا کستان) دفتر ٹریفک پولیس لیہ میں مسجد شہدا ء کا افتتاح، مسجد کی تعمیر میں کردارادا کرنا انتہائی احسن سعادت ہے ۔ ڈی پی او لیہ ،مسجد کی تعمیر نیکی کے جذبہ کے تحت کی گئی ،انشاء اللہ پانچ وقت نما ز پابندی سے ادا کی جائے گی ،ڈی ایس پی ٹریفک ،اس موقع پر پود ا بھی لگایا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق دفتر ٹریفک پولیس لیہ میں مسجد شہدا ء کا افتتاح،ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی ٹریفک شاہد ہ نسرین کے ہمراہ افتتاح کیا ، مسجد کی آبادی کاری اور اس نیک کام کی قبولیت کےلئے سب نے ملکر دعا کی ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز مغل ،انسپکٹر سپیشل برانچ منظور میرانی ،ایس ایچ او سٹی ،ایس ایچ او صدر سمیت دیگر ضلعی و ٹریفک پولیس ملازمین موجود تھے ،ڈی پی ا و لیہ نے ڈی ایس پی شاہد ہ نسرین ،سب انسپکٹر مخدوم مٹھو و دیگر اہلکاران کو مسجد کی تعمیر میں اہم کردارادا کرنے پر اسے انتہائی احسن کاوش اور بہت بڑی سعادت قرار دیا ، ڈی ایس پی ٹریفک شاہدہ نسرین نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے بتلایا کہ نیکی کے جذبہ کے تحت ٹریفک پولیس اہلکاران نے مل کر ہر ماہ اپنی جیب سے رقم جمع کرکے قلیل عرصہ میں مسجد کی تعمیر مکمل کروائی ہے،انشاء اللہ مسجد میں پانچ وقت نماز پابندی کے ساتھ ادا کی جائے گی، افتتاح کے بعد افسران و اہلکاران نے نماز جمعہ ادا کی ،محمد حسن اقبال ،شاہدہ نسرین اور نیاز مغل نے اس موقع پر پودے بھی لگائے ،آخر میں خیرات کا اہتمام بھی کیا گیا،دفتر ٹریفک پولیس لیہ میں قائم کی گئی خوبصورت مسجد کو شہداء کے نام سے منسوب کیا گیا ۔