لیہ(صبح پا کستان )دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر تیز ترین کٹاؤ کو روکنے اور دیہی آبادیوں کو دریا بردی سے محفوظ رکھنے کیلئے 56کروڑ روپے مالیت حفاظتی بند و گائیڈ وال کی تعمیر کیلئے افتتاحی تقریب ،ضلع لیہ و ضلع بھکر کے ایم این ایز و ایم پی ایز وصوبائی وزیر کے علاوہ ایس ای محکمہ نہر سرگودھا کی شرکت ،ایس ای محکمہ نہر سرگودھا نے نقشوں کی مدد سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریائے سندھ پر ضلع بھکر اور ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ میں پانچ گائیڈ وال بنائے جا رہے ہیں جن میں تین تحصیل کروڑ کی حدود میں اور دو تحصیل بھکر کی حدود میں تعمیر کئے جا رہے ہیں جن میں سے واڑہ سہیڑاں اور بھکر میں ایک ایک گائیڈ وال تکمیل کے مراحل میں ہے افتتاحی تقریب کے میزبان ممبر ضلع کونسل لیہ ارشد اسلم خان ایڈووکیٹ تھے تقریب سے صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ ،ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں کے لوگوں کو سہولیات پہنچانے ، سیلاب اور دریائی کٹاؤ سے محفوظ رکھنے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے مسلم لیگ کی حکومت جنوبی پنجاب کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے جس کیلئے علاقہ نشیب کو دریائی کٹاؤ سے محفوظ رکھنے کیلے ضلع لیہ اور ضلع بھکر میں سٹڈ بندوں کی سیریز تعمیر کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں کٹاؤ کی روک تھام ہوجائے گی،افتتاحی تقریب سے سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن ملک عبدالشکور سواگ ،عامر عنایت اللہ شہانی ایم پی اے مسلم لیگ ن ضلع بھکر نے بھی خطاب کیا جبکہ چیئر مین بلدیہ چوکا اعظم ملک ریاض گرواں،چیئرمین بلدیہ کروڑ افتخار نیازی،چیئرمین بلدیہ فتح پور اظہار کاہلوں،صدر انجمن تاجران کروڑ مختار احمد،کونسلرز،چیئرمین وائس چیئرمین یونین کونسلز کی کثیر تعداد کے علاوہ علاقہ نشیب کی عوام نے شرکت کی ،سجادہ نشین پیر آف چھترشریف پیر محمد غوث شاہ گیلانی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا