لیہ (صبح پا کستان )انسانیت شرما گئی ۔ درجہ چہارم کا ملازم واش روم صاف کرتے بےہوش ہوگیا ۔ تیزاب کی گیس چڑھنے کی وجہ سے محکمہ تعلیم کا ملازم بے ہوش ہوا ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سیکنڈری دفتر میں درجہ چہارم کا ملازم نذر حسین تیزاب سے واش روم صاف کر رہا تھا کہ گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا ،تعلیم یافتہ طبقہ نے ہسپتال کی بجائے گیلری میں چارپائی پر لٹا دیا ۔ متاثرہ نذر حسین کے لئے پنکھا بھی دستیاب نہ ہو سکا گیلری میں لٹا کر فائلوں سے دیگر درجہ چہارم ملازمین ہوا دیتے رہے ۔ ضلعی افسران کی بے حسی اپنے اپنے کمروں میں موجود رہے ملازم کو طبی امداد کیلئے نہ ہی باہر آئے اور نہ ہی ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی ۔ درجنوں سرکاری گاڑیوں کے موقع پر موجود ہونے کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کیا گیا ۔ دفاتر میں کلرک یونین ، اساتذہ یونین کے عہدے داران بھی موجود تھے ۔ متاثرہ ملازم کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی ۔ گھر والوں نے دفتر پہنچ کرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ۔ ذوالفقار سہرانی ڈی ای او سیکنڈری لیہ نے اپنے موقف میں بتایاکہ جیسے ہی علم ہوا خود باہر آیا دفتر میں موجود ہونے کے باوجود سی ای او تعلیم لیہ واقعہ سے لاعلم نکلے محمودالحسن سی او تعلیم لیہ نے اپنے موقف میں بتایاکہ واقعہ میرے علم میں نہیں ڈی او تعلیم سیکنڈری سے معلومات لے کر آگاہ کروں گا،یہاں یہ بات واضع رہے کہ درجہ چہارم ملازمین سرکاری جاری آرڈرز میں باتھ رومز کی صفائی نہ کرنا شامل ہے،جبکہ تیزاب کا استعمال بھی ممنوع ہے