لیہ( صبح پا کستان )دار الامان میں داخل خواتین کو قانونی مشاورت ،تعلیم اور کونسلنگ کی بھرپور سہولت فراہم کی جائے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے دارالامان کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمشتاق حسین ہمراہ تھے ۔ معائنہ کے موقع پر انچار ج دار الامان صائمہ سیماب نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شیلٹرہوم میں پانچ خواتین اور تین بچے داخل ہیں جنہیں ایس اوپی کے مطابق ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے کہا کہ حکومت پنجاب تشددیا کسی قسم کے جھگڑے سے متاثرہ خواتین کی داد رسی اور تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات عمل میں لارہی ہے دارالامان کا قیام اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مقیم خواتین کوتعلیم بالغاں او ر فنی تعلیم کی باقاعدہ کلاسزاور رہائشی خواتین کو باعزت روزگار کے حصول کے لیے سہولت ملے گی ۔ ڈپٹی کمشنرنے انچار ج صائمہ سیماب کے دارالامان کے مسائل کے حل کے لیے توجہ دلانے پر جلدحل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔