لیہ ( صبح پا کستان ) تمام پولیس افسران ملکر اپنے اچھے اخلاق اور عوامی خدمت کے ذریعہ محکمہ کے وقار کو بلند کریں اور پولیس کے امیج کو بہتر کریں ،ڈی ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ او ز کے ہمراہ تھانہ میں شام کے وقت سائلین کے مسائل سنیں اور موقع پر حل کریں ،آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین ،ہیلمٹ کے استعمال اور تیز رفتاری سے متعلق شہریوں میں شعور اجاگر کریں ۔ ڈی پی او لیہ کا پولیس دربار سے خطاب
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ کی زیر صدارت پولیس لائن لیہ میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا،جس میں ضلع کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،ایلیٹ فورس ،ٹریفک پولیس ،لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس افسران و اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران ملکر اپنے اچھے اخلاق اور عوامی خدمت کے ذریعہ محکمہ کے وقار کو بلند کریں اور پولیس کے امیج کو بہتر کریں ،تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور قانون کی بالا دستی کو قائم رکھیں ،ڈی ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ او ز کے ہمراہ تھانہ میں شام کے وقت سائلین کے مسائل سنیں اور موقع پر حل کریں ،ڈی ایس پی ٹریفک شاہدہ نسرین کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک پولیس کی طرف سے آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین ،ہیلمٹ کے استعمال اور تیز رفتاری سے متعلق شہریوں میں شعور اجاگر کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کےلئے تھانہ جات میں وویمن کمپلینٹ سیل بھی جلد بنائیں جائیں گے، پولیس اہلکاران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کےلئے کسی بھی وقت میرے دفتر آکر مجھ سے ملیں ،ترجیح بنیادوں پر آپ کے مسائل حل کرونگا ۔