لیہ{ صبح پا کستان }حکومت مہنگائ بے روزگاری اور عوام کو ریلیف دینے پر مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کی بجاےَ اسلام آباد میں خندقیں کھود کر لوگوں کے راستے بند کرنے پر خرچ ہورہاہے ان خیالات کا اظہار چوہدری اصغر علی گوجر نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ،چوہدری منور حسین امیرجماعت اسلامی ضلع لیہ /احسان اللہ محسن سکریٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع لیہ اور احسان اللہ محسن سکریٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع لیہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حکومت کسی عزاب سے کم نہی عوام کا مہنگائ کے ہاتھوں بُرا حال ہے کاروبار تباہ ہوگےَ ہیں بے روزگاری عروج پر ہے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیکر مایوس ہورہے ہیں پی ٹی آئی نے سُہانے خواب دکھا کر ووٹ تو لے لیےَ لیکن ان کی مشکلات کم کرنے کی بجاےَ عوام کیلےَ سوہان روح بنتے جارہے ہیں یہ حکمران لوگوں کو روزگار نہی دے سکتے کم ازکم اپنی مشینری کو تو متحرک کریں کہ وہ شاہانہ دفاتر سے اُٹھ کر مارکیٹ کی صورت حال کا جائزہ لیں کونسی چیز کس بھاوُ بک رہی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی بننے کی افواہ اڑا دی جاتی ہے عملی طورپراُس کمیٹیوں کانام ونشان نظر نہی آتا بات فوٹو سیشن تک محدود رہتی ہے حکومت آئین اور قانون پر عمل درامد کی بجاےَ خود لاقانونیت پر اُتر آئ ہے پوری سوسائٹی یرغمال ہے حکومت اپنی اداوں پر غور کرے بجلی گیس اور دوسرے بلاوجہ ٹیکس جوعوام پر عائد کیےَ فی الفور واپس کرے اور مہنگائ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کرے یہ نہ ہوکہ عوام کے حقوق کی خاطر جماعت اسلامی بھی سڑکوں پر نکل آےَ