لیہ ( صبح پا کستان)ڈ ی پی او محمد حسن اقبال شہریوں کے محفوظ سفر اور حادثات کی روک تھا م کےلئے کوشاں ،انسانی زندگی بہت قیمتی ہے حادثات کے باعث انسانی جانوں کا زیاں بہت افسوس ناک ہے،ڈی ایس پی شاہدہ نسرین کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال شہریوں کے محفوظ سفر اور حادثات کی روک تھا م کےلئے کوشاں ،اس ضمن میں احسن اقدام اٹھاتے ہوئے گنا ٹرالیوں کے پیچھے الیکٹرک لاءٹ،چمک پٹی اور ریفلیکٹر لگا ئے ،ڈی ایس پی ٹریفک شاہد ہ نسرین بھی ان کے ہمراہ تھیں ،ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہ انسانی زندگی بہت قیمتی ہے حادثات کے باعث انسانی جانوں کا زیاں بہت افسوس ناک ہے،ہماری بھر کوشش ہے کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کےلئے محفوظ سفر کو بھی یقینی بنایا جائے ،رات کے اوقات میں پیچھے والی گاڑیوں کے ڈرائیو ر حضرات کے لئے ریفلیکٹر بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور ڈرائیونگ میں آسانی ہوتی ہے،محمد حسن اقبال نے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی شاہدہ نسرین کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور ٹریفک قوانین سے متعلق کامیاب مہم کی تعریف کی ۔