لیہ( صبح پا کستان )جی پی او لیہ کے اکاءونٹ ہولڈرز ذاتی ڈاکخانہ اکاءونٹ سے رقم نکلوانے سے محروم،اکاءونٹ ہولڈرز غریبوں کو گھر کے چولہے چلانے،بچوں کی سکول فیسوں و دیگر اخراجات کیلئے پریشانی کا سامنا،ڈاکخانہ عملہ اکاءونٹ ہولڈرز کے مسائل حل کرنے کی بجائے دھتکارنے لگا،اکاءونٹ ہولڈرز کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان،پوسٹ ماسٹر جنرل سے مداخلت کی اپیل،
ضلع لیہ کے مختلف ڈاکخانہ جات میں عام مردوخواتین،سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ افرادکے ہزاروں اکاءونٹ موجود ہیں جن میں روزانہ و ماہانہ رقم جمع کرانے و نکلوانے کا عمل جاری رہتا تھا گذشتہ کچھ عرصہ سے جی پی او لیہ و دیگر ڈاکخانہ جات سے اکاءونٹ ہولڈرز رقم نکلوانے کیلئے گئے ان کو رقم دینے کی بجائے ڈاکخانہ کا عملہ دیگر کسی بنک و قومی بچت بنک میں منتقل کرنے کا مشورہ دے کر ڈاکخانہ سے واپس بھیج دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عام شہری مردوخواتین و بوڑھے پینشنرز دیگر بنکوں میں نئے اکاءونٹ کھلوانے کی بجائے اپنی رقم ڈاکخانہ سے واپس لینا چاہتے ہیں ،اکاءونٹ ہولڈرز محمد اقبال،سکینہ بی بی،سکندر علی،فیاض حسین،محمد رمضان و دیگر نے کہا کہ مدت سے ہمارا اکاءونٹ موجود ہے کچھ دنوں سے ہمارے ذاٹی اکاءونٹ سے رقم نکلوانے میں دشواری آرہی ہے ڈاکخانہ کے عملہ سے جب اس بارے بات کی جاتی ہے تو ان کا رویہ غیر مناسب ہوتا ہے اور وہ جواب دیتے ہیں ہیں کہ نقد رقم نہیں دیں گے آپ یہ رقم کسی دوسرے بنک و قومی بچت کے بنک میں ٹرانسفر کرواسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ دیگر بنکوں اور قومی بچت میں ہمارے اکاءونٹ موجود نہیں ہیں اب ہ میں اپنے گھر کا کچن چلانے ،بچوں کی فیسوں کی ادئیگی و دیگر اخراجات میں پریشان کا سامنا ہے اکاءونٹ ہولڈرز نے وزیر اعظم پاکستان،یوسٹ ماسٹر جنرل سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مداخلت کرکے ہمارا مسئلہ حل کیا جائے،جی پی او لیہ میں تعینات سینئر پوسٹ ماسٹر عبدالستار سے ڈاکخانہ کے لائن نمبر 0606412487,0606412910موبائل نمبر 03004144804پر رابطہ کرنے کی متعدد بار کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا ۔