لیہ ( صبح پا کستان ) بعض سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور مقامی عہدیداران کی جانب سے جنوبی پنجاب صو بہ تحریک کو ا شٹبلشمنٹ سے جوڑنا کسی طور بھی منا سب نہیں ، وطن عزیز میں جنوبی پنجاب سمیت انتظامی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کی ضرورت ہے ، پا کستان کی سیاسی تاریخ میں سب سے پہلے ایئر مارشل اصغر خان مرحوم اور تحریک استقلال نے اپنے منشور میں انتظامی بنیادوں پر صو بوں کے قیام کی بات کی ۔ ان خیالات کا اظہار معروف دانشور اور سیای و سماجی کار کن انجم صحرائی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ جب بھی انتخابات قریب ٓ تے ہیں لسا نی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر افتراق و تفریق اور انتشار پر مبنی بھانت بھا نت کی بو لیاں سننے کو ملتی ہیں ، آج جنوبی پنجاب کے صو بے کو بنیاد بنا کر سیاسی کھیل کھیلنے کی کو شش کی جا رہی ہے حالانکہ جنو بی پنجاب کی صو بہ تحریک میں شا مل تمام راہنماء ، ممبران اسمبلی اور سیاسی شخصیات ماضی میں اقتدارو اختیار کے محور رہے ، صدر ، وزیر اعظم ، اسپیکر ، گورنر اور وزارت اعلی سمیت تمام عہدوں پر جنو بی پنجاب کے ان لاڈلوں نے ہمیشہ اقتدار کے مزے لوٹے مگر انہہں کبھی جنو بی پنجاب کی نہ تو پسماندگی کا خیال آ یا اور نہ ہی عوامی ترقی ان کی ترجیح رہی ، ، در اصل یہ لوگ اسی اشرا فیہ طبقہ کا تسلسل ہیں جو محض اقتدار و اختیار کے لئے نت نئے چہرے سجا کر عوامی اھساسات و جذ بات سے کھیل کھیلتے ہیں ۔انجم صحرائی کا کہنا تھا کہ پا کستان میں جنو بی پنجاب سمیت نئے صو بوں کا قیام بہت ضروری ہے لیکن خداراپنے سیاسی مفادات کے حصول اور سیاسی پوائینٹ سکورنگ کے لئے اعلی قو می اداروں کے نا موں کو استعمال کر نے والے مو سمی سیاسی دکا ندار ا اس مطا لبہ کو لسانی اور علاقائی رنگ دے کر قومی وحدت کو نقصان نہ پہچا ئیں ۔کہ پا کستانی قوم افتراق و انتشار کی سیاست سے نفرت کرتی ہے اور وطن عزیز علا قائی ، لسا نی اور ، فروعی بنیادوں پر مزید افتراق و انتشار کی بد بودار سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔