لیہ (صبح پا کستان )جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کی مجلس عمومی ،عاملہ اور شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت امیر جمعیت علماء اسلام قاری محمد رمضان رحیمی دارالعلوم محمودیہ مسجد عائشہ صدیقہ شہزاد کالونی کالج روڈ لیہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری امداداللہ نے حاصل کی جنرل سیکرٹری مولانا حسین احمد مدنی نے ایجنڈہ پیش کیاجس پر ساتھیوں سے را ئے طلب کی گئی امیر جمعیت علماء اسلام قاری محمد رمضان رحیمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کا پیغام امن کا پیغام ہے ہر کار کن امن کے پیغام کو گھر گھر پہنچائے ۔ 15جون بروزہفتہ عید ملن پارٹی پروگرام کا فیصلہ کیاگیا ہے اس پروگرام سے ہر طبقہ کے لوگوں تک امن کا پیغام پہنچانے میں مدد ملیگی ۔ نائب امیر اول حضرت مولانا غلام اکبر نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے بے حیائی اور مہنگائی کا جو تحفہ عوام کو تبدیلی کے نام پر دیا ہے اس کی وجہ سے آج ہر آدمی پریشان ہے اس نا اہل حکومت سے جان چھڑانا ضروری ہو گیاہے اجلاس میں تحصیل لیہ کے امیر مو لا نا حبیب اللہ، جمعیت علماء اسلام کے سرپرست مفتی سعید احمد ،مولانا رشید ، الیاس طاہر راجپوت سیکرٹری اطلاعات، مفتی ضیاء الحق، مولانا محمدرشید ،مفتی مدثر نائب امیر دوم، مولانا غلا م مصطفی تحصیل کروڑ کے امیر، مولانا محمد عبداللہ نائب امیر ،مفتی عبدالغفار ڈپٹی سیکرٹری، مولانا خالدمحمود نائب امیر،مولانا علی خان ترابی ،مولانا عبدالرب نائب امیر ،مولانا محمد حنیف، مولانا محمد عمران، مولانا غلام حسن، قاری عبدالغور ،مولانا عبدالستار ،مولانا اسلم نعمانی، مولانا نورمحمدو دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کے سیاسی کام کا آغاز عید ملن پارٹی سے شروع کیا جائے گا عید ملن پارٹی میں علماء، وکلا، تاجر برادری،صحافیوں سمیت ہر طبقے کے لوگوں کودعوت دی جائے گی ۔ مہمان خصوصی سینیٹر آف پاکستان مولانا عطا الرحمن ،اور عالمی شہرت یافتہ قاری محمد ادریس خصوصی طور تشریف لائیں گے ۔