لیہ(صبح پا ا کستان )سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی عبدالرحمن مانی نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی امین جماعت ہے پیپلز پارٹی کی قیادت جعلی کیسوں سے گھبرانے والی نہیں جیلیں اور پھانسی کے پھندے ،احتساب کے نام پر ہماری جمہوری جدوجہد میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ،پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ابھی تک کسی قسم کی احتجاج کی کال نہیں دی جس دن قیادت نے ایسی کال دی اس دن پاکستان کی ہرسڑک لوگوں سے بھری ہوگی جعلی مینڈیٹ والی حکومت عوام کے حقوق کی بات کرنے والی جمہوری قوتوں کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی،سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اسمبلی فلور پر بات نہ کرنے دی جو جمہوریت کے منافی ہے چیئرمین بلاول بھٹو اسمبلی میں قیادت کی گرفتاری پر بات کرنا چاہتے تھے جو ان کا بنیادی حق ہے عمران نیازی کی فاششٹ حکومت کا دہرا معیار ہے اپنے اردگرد رہنے والے اور علیمہ باجی کے گھپلے اور کرپشن نظر نہیں آتی نیب بھی اسی حکومتی معیار کے مطابق صرف اپوزیشن کو ہی پکڑ رہی ہے حکومت میں بیٹھے جہانگیر ترین،بوبی خان،اعظم سواتی،علیمہ باجی سمیت تمام جماعتوں کے بھگوڑے جو آج تحریک انصاف کی جھولی میں بیٹھے ہیں کیا ان کی کرپشن کو برگیڈیر اعجاز شاہ سے زیادہ کون جان سکتا ہے،کیا ان کی کرپشن اب کرپشن نہیں رہی ،ہم عدالتوں اور اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن اس احترام کو بھی احترام تک رہنے دیں ہمارے احترام کو انتقام کی نظر نہ بنائیں ہم بھٹو کے جیالے ہیں ہم نے ضیاء الحق اور مشرف کی آمریت کو بھی دیکھا اور بھگتا ہے،قیادت کی طرف جیالے دیکھ رہے ہیں قیادت نے جب بھی فیصلہ دیا جیالے اس فیصلے پر عمل کریں گے ۔