لیہ {صبح پا کستان }ججز ریفرنس کے خلاف ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں بھی ہڑتال ہو ئی اور وکلاء عدا لتوں میں پیش نہیں ہو ءے۔ وکلاء ہڑتال کے سبب سا ئلین کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیکن ججز ریفرنس کے معاملہ پر مقامی سطح پر بھی وکلاء منقسم نظر آ ءے اور بہت سے وکلاء نے اس ہڑتال کی حمایت نہیں کی ، صبح پا کستان سے گفتگو کرتے ہو ءے جماعت اسلامی کے رہنماء اور ممتاز قانون دان شیخ ذو الفقار ایڈوو کیٹ کا کہنا تھا کہ ہم ججز ریفرنس کے معا ملہ پر پنجاب بار کو نسل کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں سینئر ایڈوو کیٹ امام رضا آ غا اور تحریک انصاف کے رہنماء اور ممتاز قانون دان عبد الستار علوی کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین سے کوئی بالاتر نہیں ججز کے خلاف ریفرنس بھیجنا صدر مملکت کا آ ئینی اختیار ہے ہمیں اپنی اعلی عدلیہ پر اعتماد ہو نا چا ہیئے کہ وہ انصاف کر ے گی جب کہ ہیومن رائیٹس ڈیویلپمنٹ کے عنایت اللہ کاشف ایڈ وو کیٹ نے با زوءوں پر سیاہ پتیاں با ندھ کر ججز ریفرنس کے خلاف احتجاج کا اظہار کیا