لیہ (صبح پا کستان) پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سابقہ مہم کی طرح محنت سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے سوفی صداہداف کو یقینی بنائیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے تین روزہ پولیومہم کے افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ، سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان ،فوکل پرسن غلام مصطفی ،ڈاکٹر جواد حسین،ڈی ایچ او ڈاکٹربشیراحمد سمرا،ڈاکٹر محبوب قریشی ،ڈاکٹر ام سلمی نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔سی ای او صحت نے ڈپٹی کمشنر کو تین روزہ مہم کے مائیکرو پلان کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے پولیو مہم کی مانیٹرنگ وامور کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پہلی مہم کی طرح سیکنڈ مہم میں بھی سوفیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ،ایمرجنسی کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے لیے علاوہ مریضوں سے خیریت دریافت کی۔