لیہ(صبح پا کستان) ریسکیو 1122لیہ کا تیسرے نیشنل لیول کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشنحاصل کرنے پرواپس لیہ پہنچے پر فاتح ٹیم کاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد اور ریسکیو اسٹاف کی طرف سے شاندار استقبال کیاگیا۔ اس موقع پر کنٹرول روم انچارج محمدعمران، میڈیا کوارڈینٹر وسیم حیات، مظہر حسین فاروق حیدر، اسٹیشن کوارڈینٹرمحمد کاشف بھی موجود تھے۔۔تفصیل کے مطابق نیشنل کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم مقابلہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا جس میں مختلف اضلاع سے39ٹیموں نے حصہ لیاتھا۔
جس میں ریسکیو 1122لیہ کیکمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل لیول پر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ ڈسٹرکٹ لیہ کی کمیونٹی ایمرجینسی رسپانس ٹیم کے کپتان عنایت اللہ بلوچ، ٹیم کوارڈینٹر محمد اکبر، محمد آصف تھے۔کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم میں طلحہ سیف، محمد عمیر، زبیر احمد، ارسلان،محمد رمضان، حسن رضا، شاہ جہان، ابوزر، حمیر فریادی، عثمان چوہدری شامل تھے۔فاتح ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس پنجاب میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ریسکیو 1122لیہ میں ٹرافی، سرٹیفیکیٹس،انعامات اور کیش پرائز تقسیم کیے۔
ڈسٹرکٹ جیل میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد
ڈسٹرکٹ جیل میں سپرنٹنڈنٹ محمد فیروز کلیارکی سربراہی میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔جس میں ضلع پولیس،سی ٹی ڈی، سول ڈیفنس، ریسکو 1122 اور متعلقہ محکموں کا ریسپانس ٹائم میں دیکھاگیاتاکہ ناگہانی صورت حال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے ہنرمندافرادی قوت کی استعداد کار کا جائزہ لینا مقصود ہے۔ اس موقع پرمتعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں نے موک ایکسر سائزمیں اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیا۔بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیار اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی نے موک ایکسرسائز کی جیل میں اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔