لیہ( صبح پا کستان ) تھانہ پیر جگی کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کی واردات میں ملوث تمام ملزمان گرفتار ، دولاکھ روپے نقدی ،زیورات طلائی،پسٹل ،بندوق ،سب مشین گن ،گولیاں و دیگر اشیاء برآمد ،مقدمات درج ،برآمد شدہ مال مسروقہ مدعیان کے حوالے ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی ،مدعیان مقدمہ نے ایس ایچ او اشفاق احمد اور ان کی ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے،ڈی پی او کی شاباش اور نقد انعام کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیر جگی اشفاق احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات میں مطلوب تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے دو لاکھ روپے نقدی ،دس تولے طلائی زیور ،پسٹل 30بور،12بور رائفل ،کار بین اور ایک عدد سب مشین گن ،زندہ گولیاں و دیگر اشیاء برآمد ہوئیں ،تما م اشیاء کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،ڈکیتی کی واردات میں محمد شریف چانڈیہ ،محمد اقبال ،غلام شبیر ،تنویر حسین اور اشفاق احمد ملزمان شامل ہیں ،ملزمان نے کچھ عرصہ قبل علاقہ تھانہ پیر جگی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کرکے شریف شہریوں کو قیمتی مال سے محروم کیا تھا ،تھا نہ پیر جگی پولیس ایس ایچ او اشفاق احمد کی سربراہی میں ملزمان کی تلاش کیلئے بھر پور کوشش کر رہی تھی ،بڑی تگ و دو کے بعد جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے جیو فینسنگ کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور کامیاب ریڈ کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی ،انسپکٹر اشفاق احمد نے برآمد شدہ مال مسروقہ مدعیان مقدمہ خضر عباس ،غلام مصطفی اور محمد اکرم کے حوالے کیا ،لوٹی ہوئی اشیاء واپس ملنے پر مدعیان نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا اور ایس ایچ او، ان کی ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے ،ڈی پی او لیہ ران طاہر رحمان خان نے ایس ایچ او اشفاق احمد اور ان کی ٹیم کو زبر دست کامیابی پر نقد انعام اور تعریف سر ٹیفکیٹ سے نوازااور کہا کہ قابل تعریف کاروائی پر حوصلہ افزائی پولیس افسران کا حق ہے ،اس سے فورس کا مورال بلند ہو تا ہے اور کارکردگی میں بہتری آتی ہے ،اشفاق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معزز شہریوں کا قیمتی مال و متاع سے محروم کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہو گا ،ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی ، ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ۔