لیہ ( صبح پا کستان ) تھانہ چوک اعظم پولیس کی مثالی کامیابی ،لڑکیوں کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلا کر اغواء کرنے والا گروہ گرفتار،ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی کار ،02عدد موٹر سائیکل ،02عدد پسٹل اور چھینی گئی رقم برآمد ،مغوی عمران چند گھنٹے بعد بازیاب،ڈی پی او لیہ کی ڈی ایس پی چوبارہ ،ایس ایچ او چوک اعظم اور پولیس ٹیم کو شاباش ،شہریوں کا خراج تحسین ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوک اعظم پولیس نے شاندار کاروائی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کی ہے،لڑکیوں کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلا کر اغواء کرنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان نے چند روز قبل عمران نامی شہری کو اغواء کیا تھا ،اطلاع ملتے ہی چوک اعظم پولیس نے کوئیک رسپانس کا مظاہر ہ کیا ، موءثر ناکہ بندی اور ملزمان کے تعاقب کے نتیجہ میں مغوی عمران چند گھنٹوں بعد ہی بازیاب کر وا لیا گیا، ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس نے ڈی ایس پی چوبارہ فرحت رسول ،ایس ایچ او چوک اعظم عابد علی ،انچارج آئی ٹی محمد ارشد و دیگر افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد ٹریس آءوٹ اور گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا ،پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحتیوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دن رات محنت کی جس کے نتیجہ میں لیہ و دیگر اضلاع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے میں کامیابی ممکن ہوئی ، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی کار ،02عدد موٹر سائیکل ،02عدد پسٹل اور چھینی گئی رقم برآمدکر لی گئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ،ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس نے ڈی ایس پی چوبارہ ،ایس ایچ او چوک اعظم اور پولیس ٹیم کوشاندار کامیابی پر شاباش دی ،شہریوں کی طرف سے پولیس کو بہترین کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔