لیہ (صبح پا کستان )تحصیل پیکج کے تحت35کروڑ روپے کی لاگت سے 153ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل دور دراز دیہی علاقوں میں جدید سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی پیش رفت ہوگی جس کے لیے متعلقہ ادارے موثر مانیٹرنگ کے تحت اقدامات عمل میں لائیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی ڈی فنانس عرفان انجم نے بریفنگ کے دوران مختلف مختلف منصوبوں کے ورکنگ پیپرز،ڈیزائن ،فنڈز کی دستیابی و استعمال اور کارکردگی کی رفتار کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبے اس طرح ترتیب دیے جائیں کہ جس سے زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہوں ۔انہوں نے منصوبوں میں شامل سیوریج سسٹم،سولنگ،نالیاں،پختہ سڑکات کی مرمت ،پلیوں کی تعمیر،ٹف ٹائل لگانے ،پی سی سی سلیپ اور پی سی سی کلورنگ کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،ایکسین انہار طارق عزیز،ایکسین ہائی وے محمد ارشد،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد شعیب،ایس ڈی او انہارفتح اللہ درانی،ڈی ڈی ایل جی یوسف کلیم ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔بعدازاں ایکسین ہائی وے محمد ارشدنے اجلاس میں دی گئی ہدایت پر گڑھ مہاراجہ روڈ کی مرمت ،فتح پور سیوریج سکیم اور چوبارہ ڈگری کالج کی چار دیواری کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔