لیہ (صبح پا کستان )تحریک استقلال پارٹی کی ممبر سازی مہم کا آغاز ، عوامی رابطہ شروع کرنے کا فیصلہ ، فروری میں ہو نے والے قومی کنونشن میں کارکنان بھرپور شرکت کریں گے، یہ فیصلے تحریک استقلال ضلع لیہ کے منعقدہ تنظیمی اجلاس میں کئے گئے ، اجلاس کی صدارت چوہدری محمد اشرف تبسم ضلعی چیئرمین نے کی جب کہ مہمان خسو صی انجم صحرائی صوبائی چیئرمین جنوبی پنجاب تھے
تفصیل کے مطابق صوبائی سکٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں موسم کی خرابی اور شدید ترین دھند کے با وجود ضلع بھر سے کار کنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے انجم صحرائی نے کہا کہ تحریک استقلال چا لیس سالوں سے حقیقی عوامی حاکمیت کی نظریاتی جدو جہد کر رہی ہے قائد ٹھریک ایئر مارشل محمد اصغر خان نے ہمیشہ اصولوں کی محب وطن عوام دوست سیاست کی مرحوم قائد کی ساری زندگی کی سیاسی اشرا فیہ اور غیر جمہوری قو توں کے خلاف بر سر پیکار رہے ، ضیاء الحق کے دور میں بانی تحریک کو پانچ سال کی طویل نظر بندی کا سا منا کر نا پڑا لیکن میرے قائد نے اصولوں پر سمجو تھہ نہیں کیا ، تحریک استقلال آج بھی سیاسی اشرافیہ کےخلاف میدان عمل ہے انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور جنوبی پنجاب کے کار کنان فروری میں لا ہور میں ہو نے والے قومی کنونشن میں بھر پور شرکت کریں گےاجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرادد میں حکومت بے روزگار نوجوانوں کو سیلف گارنٹی کی بنیاد پر کاروباری قرضے فراہم کرے ، ایم ایم روڈ ، لیہ تو نسہ پل ، لیہ چوک اعظم روڈ ، لیہ کروڑ روڈ ، لیہ ٹیل انڈس روڈ ، لیہ کوٹ ادو روڈ کی سڑکات تعمیر کر نے اور ضلع لیہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی ،علاقہ نشیب میں دریائی کٹاءو کے شکار بے گھر افراد کو آباد کاری کے لئے متبال اراضی دیئے جانے کے مطا لبات کئے گئے ۔ اجلاس میں کار کنوں میں ممبر سازی فارم بھی تقسیم کئے گئے
اجلاس میں سینئر کارکن ذولفقا ر خان نیازی ، حق نواز بھٹی سا بق کو نسلر ، مہر محمد اعجاز میلوانہ ضلعی جزل سکریٹری ، جام محمد اشرف ، ڈاکٹر عرفان مجید ، ضیاء الرحمن گدارا ،محمد اکرم دستی ۔ ضیاء اللہ ناصر سمیت دیگر ارکان نے شر کت کی ۔