لیہ( صبح پا کستان )بہاءوالدین زکریا یونیورسٹی بہادر سب کیمپس کے اے ڈی اے،اے ڈی ایس کے طلباء کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاج،امتحانی نظام میں تبدیل کرکے آن لائن امتحانات لینے کا مطالبہ،
بہادر سب کیمپس بی زیڈیو ملتان اے ڈی اے،اے ڈی ایس،بی اے،بی ایس سی کے طلباء اظہر حسین ،شیکل احمد،فیاض احمد ۔ عمر فیاض،اسد اقبال،جنید اقبال،محمد طاہر،اطہر مہدی،محمد یونس،محمد یوسف،محمد کلیم،محمد عمران،محمد رمضان،مزمل حسین،محمد شکیل،منظور حسین،محمد عدنان،محمد فرحان،مبشر غفور،محمد وقار،عبدالرحمن،محمد شعیب،محمد یٰسین،محمد نوید،فیصل عباس،مومن احسان،نصیر احمد،محمد رضوان،محمدسراج،ارباب غازی،رضوان حسین،عدنان دانش نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وائس چانسلر،کنٹرولر امتحانات زکریا یونیورسٹی ملتان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے دوران سکول،کالجز مسلسل بند رہنے کی وجہ سے کورس مکمل طور پر نہیں پڑھایا گیا جس کی وجہ سے امتحان دینے میں دشواری ہوگی،طلباء نے مطالبہ کیا کہ ہم امتحان دینا چاہتے ہیں ہماری کلاسیں تسلسل کے ساتھ لگا کر امتحان کی تاریخوں میں توسیع کرکے کورس مکمل کروائے جائیں اس کے بعد ہمارے امتحان لئے جائیں اگر ایسا نہ ہوسکے تو امتحانی نظام میں تبدیلی کرکے آن لائن امتحان لیا جائے اور میٹرک،انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی طرح ہمارے مضامین سارٹ کرکے اور 40فیصد کورس کی کمی کرکے امتحان لیا جائے،طلباء کے احتجاج میں سیاسی سماجی رہنما سابق امیدور ایم پی اے ملک ہاشم حسین سہو ایڈووکیٹ نے طلباء کے مطالبہ کی حمایت کیلئے شرکت کی ۔